ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

7 صوبائی حلقوں کی 70 ترقیاتی سکیموں کیلئے ٹینڈرز جاری

7 صوبائی حلقوں کی 70 ترقیاتی سکیموں کیلئے ٹینڈرز جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لوئر مال (راؤ دلشاد) میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے سات صوبائی حلقوں کی 20 کروڑ کی لاگت کی 70 سے زائد ترقیاتی سکیموں کیلئے ٹینڈرز جاری کر دیئے۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن کے شعبہ انفراسٹرکچر کی دستاویزات کے مطابق 7 قومی و صوبائی حلقوں کی 20 کروڑ سے زائد مالیت کی ترقیاتی سکیموں کے ٹینڈرز جاری کر دیئے گئے، 8 مئی کو اوپن بڈنگ کے بعد ورک آرڈرز کا اجرا ہوسکے گا، پی پی 152 کی یونین کونسلز میں 2 کروڑ 50 لاکھ کی تین ترقیاتی سکیموں کے ٹینڈرز جاری کیے گئے ہیں، پی پی157 میں 2 کروڑ 60 لاکھ سے 18  ترقیاتی سکیموں، پی پی149 میں 3 کروڑ 20 لاکھ  سے 16 ترقیاتی سکیموں، این اے 125 کی 3 کروڑ 80 لاکھ کی 10 ترقیاتی سکیموں، پی پی 165 اور این اے 132 کی 3 کروڑ 80 لاکھ کی 16 ترقیاتی سکیموں کے ٹینڈرز جاری کیے گئے ہیں۔

رہنما پاکستان تحریک انصاف اعجاز چودھری کی خواہش پر انکے حلقہ این اے 133 کی 21 ترقیاتی سکیموں کے فنڈز پبلک ہیلتھ ا نجینئرنگ کو منتقل کردیئے گئے، میٹروپولیٹن کارپوریشن کی 2 کروڑ کی 7 ترقیاتی سکیموں کے ٹینڈرز بھی جاری کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب رواں مالی سال میں میٹروپولیٹن کارپوریشن آمدن کے 26 ذرائع میں سے ایک بھی ریونیو ٹارگٹ پورا نہیں کرسکا، میٹروپولیٹن کارپوریشن کو مالی سال 2020-21 کے سالانہ بجٹ کی تشکیل میں مشکلات کا سامنا ہے، میٹروپولیٹن کارپوریشن آئندہ مالی سال کیلئے 2 ارب روپے آمدن میں کمی وجہ سے خسارے سے دو چار ہے۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق گزشتہ برس کے مقابلے میں موجودہ سال میں 12 ارب کی بجائے 10ارب روپے کا مالیاتی بجٹ پیش کیے جانے کا امکان ہے، میٹروپولیٹن کارپوریشن کا ترقیاتی بجٹ ایک ارب کے خسارے سے 2 ارب تک پہنچ سکتا ہے تاہم نئی ترقیاتی سکیموں کی مد میں ایک ارب 50 کروڑ تک ہی مختص ہوسکیں گے، غیر ترقیاتی اخراجات کی مد میں 50 کروڑ روپے کے خسارے سے 8 ارب روپے کی منظوری متوقع ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer