مال روڈ(طاہر جمیل،عرفان ملک) ماسک کی خلاف ورزی پر چالان کرنے کا معاملہ، سی ٹی او نے افسران اور ٹریفک وارڈنز کو سنگل سوار کا چالان کرنے سے روک دیا گیا ۔
گزشتہ روز حکومت کی جانب سے لاہور سمیت چھ اضلاع میں ماسک کے استعمال کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کے احکامات جاری کیے تھے جس کے بعد ٹریفک وارڈنز نے ایسے بھی سوار ڈرائیورز کے چالان کرنے شروع کر دیئے جو اکیلے ڈرایئو کر رہے تھے .
تاہم اب سی ٹی اونے کہا کہ موٹر سائیکل اور رکشا ڈرائیور کا چالان نہ کیا جائے سی ٹی او سید حماد عابد کا کہنا تھا کہ گاڑی میں اکیلے ڈرائیور کا ماسک پہننا لازمی نہیں تاہم ایک سے زائد سوار پر ماسک کی پابندی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
یاد رہے کہ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق کارروائی کے لیے سی ٹی او اور ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں 8 مشترکہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو مختلف مقامات پر کورونا وائرس ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کےخلاف کارروائی کریں گی۔ شہر میں تمام وارڈنز بھی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرائیں گے، گاڑی میں ایک سے زائد افراد سوار ہونے کی صورت میں سب کے لیے ماسک پہننا لازمی ہو گا اور ماسک نہ پہننے کی صورت میں چالا کیا جائے گا۔
دوسری جانب لاہور میں ریلوے حکام نے ریلوے سٹیشن اور ٹرین میں بغیر ماسک آنے والے مسافروں کو جرمانے کرنے کا اعلان کر تے ہوئےہدایات جاری کر دیں، ریلوے حکام نےریلوے سٹیشن اور ٹرین میں بغیر ماسک آنے والے مسافروں کو 5 سو روپے جرمانے کا فیصلہ کیا،احکامات پر عملدرآمد آج سے شروع ہوگا، فیصلہ کورونا وائرس کے پھیلاو میں تیزی آنے پر کیا گیا۔
ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ لاہور عامر نثار چوہدری کی ہدایت پر ڈی سی او ریلوے شیریں حنا اصغر نے احکامات جاری کردئیے،ڈی سی او ریلوے شیریں حنا کا کہناتھا کہ آج سے بغیر ماسک سفر کرنے اور ریلوے سٹیشن پر آنے والے مسافروں کو جرمانہ کیا جائے گا،ریلوےسٹیشن اور ٹرینوں کے اندر ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے۔