عیدالفطر کے تیسرے روز بھی ٹرینیں تاخیر کا شکار

7 Jun, 2019 | 07:20 PM

Arslan Sheikh

( سعید احمد ) عیدالفطر کے تیسرے روز بھی ٹرینیں تاخیر کا شکار رہیں، ریلوے سٹیشن پر مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ریلوے سٹیشن پر ٹکٹوں کے حصول کیلئے اور لاہور کی طرف آنے والی ٹرینیں تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مسافروں کا کہنا تھا کہ ٹکٹ ریزرویشن کیلئے انھیں مشکلات پیش آرہی ہیں کیونکہ عید کے تیسرے روز رش زیادہ ہونے کی وجہ سے ٹکٹس پہلے ہی بک ہو چکی ہیں۔

دوسری جانب لاہور کی طرف آنے والی ٹرینوں کے گھنٹوں انتظار کی وجہ سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

مزیدخبریں