عدالتوں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان ہوگیا

7 Jun, 2019 | 07:02 PM

Arslan Sheikh

( ملک اشرف ) گرمی کی شدت میں اضافہ، عدالتوں میں چھٹیوں کا اعلان، سپریم کورٹ میں 15 جون اور لاہور ہائیکورٹ میں یکم جولائی سے موسم گرما کی چھٹیوں کا آغاز ہوگا۔

سپریم کورٹ میں 15 جون سے 9 ستمبر تک موسم گرما کی چھٹیاں ہوں گی، لاہور ہائیکورٹ اور اس کےعلاقائی بنچز میں یکم جولائی سے 7 ستمبرتک تعطیلات ہوں گی۔ تعطیلات کے دوران عام نوعیت کے کیسز کی سماعت نہیں ہوگی جبکہ عدالتی اوقات کار بھی تبدیل ہوں گے۔ عدالتی تعطیلات کے دوران لڑائی جھگڑے، درخواست ضمانتوں، حکم امتناعی، فوجداری اور سول نوعیت کے صرف ارجنٹ کیسز کی سماعت ہوگی۔

لاہور ہائیکورٹ میں نیب کیسز، نارکوٹکیس اور انسدادِ دہشت گردی کیسزکی سماعت نہیں ہوگی۔ ارجنٹ کیسز کی شنوائی کے لئے سپیشل بنچ سماعت کریں گے۔ تعطیلات کے دوران پیر سے جمعرات تک عدالتی اوقات کار صبح نو بجے سے سہ پہر ڈیڑھ بجے تک ہوں گے جبکہ گیارہ سے ساڑھے گیارہ بجے تک عدالتی وقفہ ہوگا۔

جمعہ کے روز اوقات کار صبح نو بجے سے دوپہر بارہ بجے تک ہوں گے، لاہور سمیت صوبہ بھر کی سیشن اور سول عدالتوں میں یکم اگست سے 31 اگست تک موسم گرما کی چھٹیاں ہوں گی۔

مزیدخبریں