( فہد علی ) سروسز ہسپتال کے ایم ایس کا قانون کی پاسداری کرانے کا انوکھا انداز، ہیلمٹ نہ پہننے کی وجہ سے حادثے کا شکار ہونے والے افراد کو ہیلمٹ پہنا کیا گیا۔
سروسز ہسپتال میں ہیلمٹ نہ پہننے کی وجہ سے حادثے کا شکار ہونے والے شہریوں کو ہسپتال کے ایم ایس کی ہدایت پر علامتی سزا دی گئی۔ ایم ایس ڈاکٹر سلیم چیمہ کی جانب سے کہا گیا کہ بغیر ہیلمٹ کے حادثے کا شکار ہونے والے شہریوں کو ہیلمٹ کی افادیت کے لیے دو سے چار منٹ تک دوران علاج ہیلمٹ پہنایا جائے، تاکہ انہیں احساس ہو کہ ہیلمٹ ان کے بچاؤ کے لیے ہے۔
ایم ایس کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس کے ساتھ شہریوں کو تعاون کرنا چاہیے۔ ٹریفک پولیس شہریوں کے تحفظ کے لیے بہترین اقدامات کررہی ہے۔