عید کے آخری روز شہری تفریحی کیلئے گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے

7 Jun, 2019 | 05:28 PM

Arslan Sheikh

( سعود بٹ ) عید کا تیسرا روز، شہریوں کی بڑی تعداد گریٹر اقبال پارک پہنچی، لاہوریے بگی سواری، ٹرین اور جھیل کی سیر سے لطف اندوز ہوئے۔

عیدالفطر کا مزہ دوبالا کرنے کے لیے شہریوں نے گریٹر اقبال پارک کا رخ کیا، جہاں کشتی رانی، بگی، منی ٹرین سمیت دیگر تفریحی سہولیات سے خوب محظوظ ہوئے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ گرمی کا موسم ہونے کے باوجود وہ سیرو تفریح کے لیے پارک آئے، گریٹراقبال پارک شہر کے دیگر پارکوں سے منفرد ہے۔

فیملیز کی جانب سے اشیاء کے زائد نرخ اور پینے کے صاف پانی کی قلت پر اظہار تشویش کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وسیع و عریض پارک میں پینے کے پانی کا صرف کولر موجود ہے، پارک میں موجود کینٹین پر بھی ناجائز منافع خوری جاری ہے۔

گریٹر اقبال پارک میں شدید گرمی کے باعث شہریوں کو پینے کے پانی کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

مزیدخبریں