قذافی بٹ:لاہور کالج کی سابق وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی کی قانون کے برخلاف تقرری کا معاملہ۔ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نےانکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔
کمیٹی عظمی قریشی کی ریسرچ پبلیکیشن کے حوالے سے اہلیت پر تحقیقات کرے گی۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر اخوت فاؤنڈیشن ڈاکٹر امجد ثاقب کمیٹی کے کنوینئر جبکہ ڈاکٹر حسن امیر شاہ، شاہد امجد چوہدری، سید منصور سرور اور چوہدری جمیل انور کمیٹی کے ممبرمقررکیے گئے ہیں۔ کمیٹی رخسانہ کوثر کی جانب لگائے گئے من پسند شخصیت کو وائس چانسلر لگانے کے الزامات پر تحقیقات کرے گی۔
اس خبر کو لازمی پرھیں:لاہور ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر کو چیف جسٹس پاکستان نے حکم نہ ماننے پر بڑی سزا دیدی
کمیٹی وائس چانسلر کو تعینات کرنے والی سرچ کمیٹی کے ارکان سے بھی ملاقات کرے گی۔ کمیٹی کو 15 جون تک اپنی سفارشات مرتب کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈپٹی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن طیب ضیاء کو کمیٹی ارکان کی مکمل معاونت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔