عرفان قریشی:پنجاب کےسب سے بڑے سپورٹس کمپلیکس میں اتھلیٹکس ٹریک کی تنصیب کا کام حتمی مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔ نئے ٹریک کا کام ایک عرصہ سے تعطل کا شکار رہا۔
صوبائی دارالحکومت پنجاب میں واقع نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں نئے اتھلیٹکس ٹریک کی تنصیب اختتامی مرحلہ میں داخل ہوچکی ہے۔ آٹھ لینزپرمشتمل
ٹریک کو پہلے مرحلہ میں اکھاڑ کر ایک لین کا اضافہ کیا گیا۔ دوسرےمرحلہ میں 9 لینز ٹریک کی بیس تیارکی گئی۔
اس خبر کو لازمی پڑھیں:نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس: نئے اتھلیٹکس ٹریک کا کام حتمی مراحل میں داخل
نئے ٹریک کی تعمیر کا کام دوسال سے زائدعرصہ تک مختلف مراحل سمیت بدانتظامی کا بھی شکار رہا۔ تاہم جرمن کمپنی پولیٹن کی زیرنگرانی پولیتھن اور دیگرکیمیکلزکی لگوائی مکمل کرلی گئی جبکہ فائنل ٹچزسے قبل ٹریک کی سرخ رنگ میں چمک نمایاں ہے۔ایک زمانہ تھاجب ہم دنیاکےمیدانوں میں راج کیا کرتے تھے۔ افسوس یہ کہ دنیا کے میدان دور کی بات ہم نے اپنے میدان بھی مدتوں ویران رکھے۔