پنجاب میں سرکاری افسران و ملازمین کو عید الفطر پر ایڈوانس تنخواہ نہیں ملے گی

7 Jun, 2018 | 09:08 PM

رانا جبران

علی عباس: پنجاب میں سرکاری افسران و ملازمین کو عید الفطر پر ایڈوانس نہیں مل سکے گی، محکمہ خزانہ پنجاب کے حکام کا کہنا ہے کہ معمالہ نگران وزیر اعلیٰ کے سامنے پیش کیا جائے گا، منظوری ہوئی تو افسران و ملازمین کو عید الفطر کی تنخواہ ایڈوانس جاری کی جائے گی۔

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق عید الفطر پرسرکاری افسران و ملازمین کے لیے ایڈوانس تنخواہ کا معمالہ پیچدہ ہوگیا ہے۔ اس سال عید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان چودہ جون سے اٹھارہ جون تک کیا جارہا ہے۔ جس کے باعث ایڈوانس تنخواہ ملنا مشکل ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نگران وزیر اعلیٰ پنجاب حسن عسکری کی زندگی پر ایک نظر

محکمہ خزانہ کے حکام کا کہنا ہے قانون کے مطابق عید بیس تاریخ کے بعد ہو تو تنخواہ ایڈوانس جاری ہو سکے گی لیکن اس سال عید بیس تاریخ سے پہلے ہے جس کے باعث سرکاری ملازمین کو تنخواہ قبل از وقت دینا مشکل ہے۔

یہ خبر پڑھنا مت بھولئے: پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کو ایک اور بڑا دھچکہ دے دیا

دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب اب الیکشن دوہزار اٹھارہ کے حوالے نگران حکومت آچکی ہے اور اگر نگران حکومت منظوری دے تو پھر ایڈوانس تنخواہ جاری کی جا سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب میں تنخواہوں کی مد میں ماہانہ پچیس ارب روپے کا اجرا کیا جاتا ہے، لیکن مالیاتی خسارے اور نگران سیٹ اپ کے تحت مالی بحران بھی ہے۔

یہ ویڈیو بھی دیکھیں: 

مزیدخبریں