سی پیک منصوبہ، سپیشل اکنامک زون کے انتظامی امور کیلئے کمیٹیاں تشکیل

7 Jun, 2018 | 08:55 PM

عطاءسبحانی
Read more!

عثمان علیم:سی پیک منصوبے کے تحت پاکستان بھر میں کاروباری ماحول اور سرمایہ کاری بڑھانے کی منصوبہ بندی، سپیشل اکنامک زون کے انتظامی امور کے لیے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی۔

محکمہ انڈسٹریز کی جانب سے سی پیک منصوبے کے تحت ملک میں کاروباری ماحول اور سرمایہ کاری بڑھانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ سپیشل اکنامک زون کے انتظامی امور کے لیےباقاعدہ کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں، جس میں تاحال خیر پور سپیشل اکنامک زون، بن قاسم انڈسٹریل پارک، کورنگی کریک ا نڈسٹریل پارک کیلئے کمیٹوں کی منظوری حکومت نے دی ہے۔ لاہور سمیت پنجاب میں دو اکنامک زون کی کمیٹیوں کیلئے سفارشات حکومت پنجاب کو جمع کروا دی گئی ہیں اور جس میں قائد اعظم اپریل پارک لاہور ڈویژن، ویلیو ایڈیشن فیصل آباد اور ایم تھری انڈسٹریل پارک فیصل آباد کیلئےتجاویز مانگی گئی ہیں۔

اس خبر کو ضرور پڑھیں:اورنج لائن کا تحفہ چائنہ نے سی پیک کے ذریعے دیا ہے: وزیراعلیٰ پنجاب

خیر پور سپیشل اکنامک زون کے لیے پروجیکٹ ڈائریکٹر محمد عثمان خالد کی سربراہی میں چھ رکنی کمیٹی جبکہ کورنگی کریک اور بن قاسم انڈسٹریل پارک کے لیے سی ای او نیشنل انڈسٹریل پارک کی سربراہی میں چھ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

مزیدخبریں