علی اکبر:حالیہ بارش کے بعد افسران کو ہوش آگیا، پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کی چھتوں کی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا۔ سپیکر چیمبر سمیت دفاتر کی دیگر چھتوں کی مرمت کی جارہی ہے۔
اس خبر کو لازمی پڑھیں:پنجاب اسمبلی کے افسران کی بڑی غفلت کا پردہ فاش
منگل کی شام ہونے والی بارش کے دروان سپیکرپنجاب اسمبلی کے دفتر کی چھت ٹپکنا شروع ہو گئی تھی، جس کے باعث کمرے میں بارشی پانی داخل ہو گیا۔ وزیر قانون سمیت دفتر کی دیگر چھتوں سے بھی پانی ٹپکتا رہا، جس پر افسران کی جانب سے سپیکر چیمبر سمیت دفاتر کی دیگر چھتوں کی مرمت کی جارہی ہے۔