ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ ہاوسنگ پنجاب نے ایم ڈی واسا کی سمری پر اعتراض لگا دیا

محکمہ ہاوسنگ پنجاب نے ایم ڈی واسا کی سمری پر اعتراض لگا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب:واسا میں مستقل ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کا معاملہ، محکمہ ہاوسنگ پنجاب کی جانب سے ایم ڈی واسا کی سمری پر اعتراض لگا دیا گیا۔ دونوں افسران میں سے ایک افسر کی خدمات واسا کو دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

ایم ڈی واسا کی جانب سے بھجوائی گئی ریکوزیشن میں اعتراض اٹھایا گیا ہے کہ بیک وقت دو افسران کی سمری نہیں بھیجی جاسکتی۔ اے صفدر آباد مشتاق احمد ٹوانہ اور ڈائریکٹر پبلک افئیرز مبشر طارق کا نام بھجوایا گیا۔ ایم ڈی واسا نے دونوں افسران میں سے ایک افسر کی خدمات واسا کو دینے کی استدعا کی ہے۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں:ایم ڈی واسا کی زیر صدارت ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ،سرفیس منصوبہ پر اجلاس

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن واسا کے لئے مشتاق احمد ٹوانہ کا نام فائنل کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق مبشر طارق کا نام ڈراپ کیا جارہا ہے ۔