پنجاب پولیس کیلئے خوشخبری، نئی وردیاں دینے کا اعلان

7 Jun, 2018 | 08:03 PM

رانا جبران

علی ساہی: پنجاب پولیس کا یونیفارم بنانے کا پرانا کنٹریکٹ ختم، نیا کنٹریکٹ ارشد ٹیکسٹائل کو کم ریٹ دینے پرجاری کیا جائے گا۔ ارشد ٹیکسٹائل نے پچھلے سال سے تقریبا دوسو روپے کم پرکنٹریکٹ لیا۔

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق زمانہ گزرنے کے ساتھ چیزیں مہنگی ہوتی ہیں، لیکن پولیس کا یونیفارم نئی کمپنی پچھلے سال سے کم ریٹ پر تیار کرے  گی۔ پنجاب پولیس کا یونیفارم سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے تبدیل کیا تھا اور کنٹریکٹ نشاط کمپنی کو جاری کیا گیا تھا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کو ایک اور بڑا دھچکہ دے دیا

دوسری جانب نشاط کمپنی نے ایک یونیفارم تقریبا دوہزار میں پولیس کو فراہم کیا تھا۔ جبکہ نشاط کمپنی سے دو لاکھ سے زائد یونیفارم بنوائے گئے تھے۔ اب ایک سال گزرگیا نئے ٹینڈرمیں چار کمپنیوں نے حصہ لیا۔ جس میں نشاط۔ ارشدٹیکسٹائل، سفائر اور سرینا شامل تھیں لیکن تمام ارشد کمپنی کی جانب سے کم ریٹ دینے پرٹینڈرجاری کیا جائےگا۔

پڑھنا مت بھولئے: خطرناک بیماری کا حملہ، پولیس کے 4 کھوجی کتے دم توڑ گئے

لوجسٹک برانچ ذرائع کے مطابق ارشد ٹیکسٹائل نے 1790 روپے ریٹ دے کر کنڑیکٹ اپنے نام کرلیا ہے۔ اب قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد یونیفارم کی تیاری شروع کی جائے گی۔  علاوہ ازیں ایک یونیفارم میں دو سوروپے کا فرق لمحہ فکریہ ہے۔ موجودہ کنٹریکٹ میں واضح فرق پچھلی کنٹریکٹ پر سوالیہ نشان ہے۔

مزیدخبریں