علی رامے:لندن میں صوفی نائٹ کے حوالے سے منعقد تقریبات پر ہونے والے اخراجات کی تفصیلات آڈیٹر جنرل نے مانگ لیں۔ بھاری بجٹ جاری کرنے کی وجوہات؟ رقم کہاں خرچ کی؟ محکمہ خزانہ کو آگاہ کرنے کا حکم۔ وزیر اعلیٰ کے حکم پر ڈیڑھ کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ جاری کی گئی۔
لندن میں قوالی اور صوفی نائٹ جبکہ تیئس مارچ کے حوالے سے تقریبات دوہزاٹھار میں منعقدکی ۔ سابق وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے خصوصی احکامات پر کیبنٹ کمیٹی نے لندن ہائی کمیشن کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے کی فنڈنگ پر منظوری دی۔ دوسری جانب پنجاب حکومت کی شاہ خرچیوں پر آڈیٹر جنرل پنجاب اور ٹریثری نے محکمہ خزانہ سے ڈیڑھ کروڑ جاری کرنے کی و جوہات اور استعمال پر رپورٹ طلب کرلی ہے۔
اس خبر کو لازمی پڑھیں:محکمہ خزانہ پنجاب کی ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز کے اجراء پر پابندی عائد
ذرائع کا کہنا ہے وزیر اعلی کے خصوصی حکم پر لندن ہائی کمیشن کو مذکورہ رقم جاری کی گئی تھی۔ فنڈز صوفی نائٹ کلچرپر خرچ ہوئے یا کہیں اور، اس پر آڈٹ والوں نے محکمہ خزانہ سے رپورٹ طلب کی ہے۔ کیونکہ کیبنٹ کمیٹی نے صوفی نائٹ کیلئے سپلمینٹری گرانٹ منظور کی تھی۔