ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کسٹمز انٹیلی جینس کی بڑی کارروائی، لاکھوں مالیت کے جوتے تحویل میں لے لیے

کسٹمز انٹیلی جینس کی بڑی کارروائی، لاکھوں مالیت کے جوتے تحویل میں لے لیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رضوان نقوی: کسٹمز انٹیلی جینس نےغیر ملکی جوگرز اور چپلوں کی بھاری کھیپ لے کر لاہور پہنچنے والے دو کنٹینرز قبضہ میں لے لئے، کنٹینرز پر پچپن لاکھ روپے سے زائد مالیت کے جوتے شاہ عالم مارکیٹ منتقل کئے جارہےتھے۔

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق کسٹمز انٹیلی جینس نے ایرانی ساختہ لیدر چپلوں کی بھاری کھیپ لے کر کوئٹہ سے لاہور پہنچنے والے کنٹینر کو تحویل میں لے لیا۔ کنٹینر میں موجود جوتوں کی تعداد کم ظاہر کرکے کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں لاکھوں روپے کی چوری کی گئی تھی۔

پڑھنا مت بھولئے: مہنگی گاڑیاں خریدنے والوں کی شامت آگئی، ایف بی آر نے بڑا قدم اٹھا لیا

کنٹینر میں جوتوں کے ایک ہزار دو سوچونسٹھ کارٹن شاہ عالم مارکیٹ منتقل کئے جارہے تھے۔ کسٹمز انٹیلی جینس کے مطابق یہ کنٹینر محمدوسیم نامی شخص نے کوئٹہ سے کلیئرکروایا تھا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کاروباری برادری کی سہولت کیلئے کتاب تیار کرلی

کسٹمز انٹیلی جینس نے کراچی سے آنے والے کنٹینر کو سگیاں پل پرروک کر چینی ساختہ جوگر شوز کی بھاری کھیپ برآمد کرلی ہے۔ کنٹینرشاہ عالم مارکیٹ کے تاجرکریم خان نے منگوایا تھا۔ کسٹمز انٹیلی جنس حکام کا کہنا ہے کہ  دونوں کنٹینرز تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔