پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کو ایک اور بڑا دھچکہ دے دیا

7 Jun, 2018 | 05:45 PM

رانا جبران

سعدیہ خان: انتخابات سے قبل پیپلز پارٹی کا سیاسی جوڑ توڑ، تحریک انصاف کے سابقہ صوبائی امیدوار طاہر مجید پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔ پی پی رہنماوں نے نگران وزیر اعلی پنجاب کی نامزدگی پر تحفظات کا اظہار بھی  کردیا۔

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق پنجاب میں نگران وزیراعلیٰ کی تقرری پر پیپلز پارٹی نے بھی تحفظات کا اظہار کردیا۔ سابق وفاقی وزیر ثمینہ گھرکی اور عزیز الرحمان نے پریس کانفرنس  میں کہا کہ تقرری کیلئے انکی جماعت کو مشاورتی عمل میں شامل نہیں کیا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ڈاکٹر طاہر القادری الیکشن میں حصہ لیں گے یا نہیں؟

پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کے  پرانے کارکن اور سابق امیدوار براۓ صوبائی اسمبلی طاہر مجید نے پیلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی اور عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دینے کا اعلان کیا۔

مزیدخبریں