(عمر اسلم) صدر مسلم لیگ (ن) میاں محمد شہباز شریف کی طبعیت ناساز ہوگئی ہے جس کے باعث وہ فیصل آباد پارلیمانی بورڈ میں انٹرویوز کرنے کے لئے نہیں پہنچ سکے۔
یہ خبر بھی پڑھیں۔۔۔ڈاکٹر حسن عسکری پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ مقرر
سٹی42 کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے آئندہ الیکشن کے پیش نظر پارلیمانی بورڈکے چیئرمین اور صدر مسلم لیگ (ن) میاں محمد شہبازشریف روزانہ کی بنیاد پر مختلف ڈویثرن کے مسلم لیگ (ن) کی ٹکٹوں کے حوالے سے انٹرویوز کر رہے ہیں۔ تاہم آج شیڈول کے مطابق صبح گیارہ بجے فیصل آباد ڈویثرن کے لیگی کارکنوں کے انٹرویوز کے لئے پہنچنا تھا لیکن طبعیت کی خرابی کے باعث شہباز شریف پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں شرکت کے لئے نہیں پہنچ سکے۔
خبر پڑھیں۔۔۔مہنگی گاڑیاں خریدنے والوں کی شامت آگئی، ایف بی آر نے بڑا قدم اٹھا لیا
پارٹی ذرائع کے مطابق صدر مسلم لیگ (ن) میاں محمد شہباز شریف کو بخار ہے، جس کی وجہ سے شہبا زشریف فیصل آباد ڈویژن کے لیگی کارکنوں کے انٹرویوز کیلئے نہیں جاسکے۔