(قیصرکھوکھر) محکمہ داخلہ پنجاب نے ٹریفک چالان کے جرمانوں کی رقم کا 25 فی صد ٹریفک انفراسٹرکچر پر خرچ کرنے کی سمری محکمہ خزانہ کو ارسال کردی۔
خبر پڑھیں۔۔۔مہنگی گاڑیاں خریدنے والوں کی شامت آگئی، ایف بی آر نے بڑا قدم اٹھا لیا
محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ یہ سمری محکمہ خزانہ کو ارسال کی گئی ہے جس میں تجویز دی گئی ہے کہ ٹریفک چالان کی مد میں اکٹھے ہونے والی رقم کا کل 25 فی صد ٹریفک انفراسٹرکچر، ٹریفک سگنل پر خرچ کرنے کی منظوری دی جائے۔
خبر ضرور پڑھیں۔۔سعودی عرب نے مزید 100 پاکستانیوں کو بے دخل کردیا
ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ نےٹریفک قوانین کے جرمانہ کی مد میں 20 فی صد اضافہ کی بھی تجویز دی ہے۔ محکمہ خزانہ کے بعد یہ سمری نگران حکومت کو ارسال کر دی جائے گی۔