ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہنگی گاڑیاں خریدنے والوں کی شامت آگئی

مہنگی گاڑیاں خریدنے والوں کی شامت آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی) ایف بی آر کی بڑی بڑی گاڑیوں میں گھومنے والوں پر کڑی نظر، گزشتہ تین سال کے دوران مہنگی گاڑیاں خریدنے والے لاہوریوں کے ٹیکس معاملات کی چھان بین شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق مہنگی گاڑیاں خریدنے والوں کی شامت آگئی، ایف بی آر نے گزشتہ 3 سال کے دوران گاڑیاں خریدنے والے لاہوریوں کے ٹیکس معاملات کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ایف بی آرنے معروف کارساز کمپنی سے سال 2015 سے 2017  کے دوران  گیارہ ہزار گاڑیاں بک کرانے والے شہریوں کا ریکارڈ حاصل کرلیا۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق مہنگی گاڑیاں خریدنے والے ساڑھے پانچ سو شہری ٹیکس نیٹ میں شامل نہیں ہیں جبکہ ہزاروں شہریوں نے اپنی گاڑیاں اثاثہ جات میں ظاہر نہیں کی ہیں۔

کارپوریٹ آر ٹی او، آرٹی اوٹو اور لارج ٹیکس پیئر یونٹ نے گاڑیاں خریدنے والوں کو نوٹس بھجوانا شروع کر دیئےہیں۔ ایف بی آر نے مزید موٹر مینوفیکچرر کمپنیوں سے بھی گزشتہ تین سال کے دوران گاڑیاں بک کرانے والوں کا ریکارڈ حاصل کرنے کیلئے کارروائی شروع کردی۔