ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کاروباری برادری کی سہولت کیلئے کتاب تیار کرلی

 پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کاروباری برادری کی سہولت کیلئے کتاب تیار کرلی
کیپشن: City42 - Punjab Food Authority
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے افسران، عملہ اور کاروباری برادری کی سہولت کیلئے نئی کتاب تیار کرلی، اتھارٹی کے تمام پاس شدہ 12قوانین کو ایک ہی کتاب کی شکل دے دی گئی۔

یہ خبر پڑھیں۔۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کا بکر منڈی میں چھاپہ، 3600 کلو ناقص گوشت برآمد
 تفصیلات کے مطابق  پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے اپنے افسران، فیلڈ عملہ اور کاروباری برادری کیلئے تیار کی گئی کتاب میں فوڈ اتھارٹی کے اب تک پاس ہونے والے تمام قوانین شامل ہیں۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی ریگولیشنز کے نام سے تیار کی گئی کتاب میں 12 مکمل قوانین موجود ہیں۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔الیکشن کمیشن نے پنجاب کا بڑا مسئلہ حل کردیا

پنجاب فوڈ اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ قوانین میں سروس، ریگولیشن، فنانشل، اپیلز، ڈسکارڈ، ری کال، ای پی او، پراڈکٹ رجسٹریشن، سیلنگ ڈی سیلنگ، سکولز کینٹین، استعمال شدہ آئل اور انفینٹ فارمولا شامل ہیں۔ تمام قوانین پنجاب اسمبلی سے منظور شدہ ہیں۔یہ کتاب خاص طور پر فیلڈ ٹیموں کو کارروائی میں معاونت فراہم کرے گی۔