سردار ایاز صادق کا حلقہ این اے 133 سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

7 Jun, 2018 | 12:57 PM

Read more!

(راﺅ دلشاد) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ، کاغذات نامزدگی بھی حاصل کرلیے۔

سٹی 42 ذرائع کے مطابق ایاز صادق این اے 120 سے منتخب ہوئے تھے نئی حلقہ بندیوں کے بعد این اے 122 کے 19 چارج این اے ایک 130، این اے 126 اور این اے 129 میں ضم ہوگئے تھے جس کی وجہ سے این اے 122 ختم ہوگیا۔

 اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حلقہ ختم ہونے کے بعد قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، لیگی کارکن عابد حسین نے سردار ایاز صادق کیلئے این اے 133 کے نامزدگی فارم حاصل کرلیے۔

مزیدخبریں