یاور چوہدری: برابری پارٹی کےسربراہ گلوکارجواد احمد نےنامزدگی فارم حاصل کرلیا، جواد احمد نےاین اے132 سے بھائی کی وساطت سےفارم حاصل کیا۔
سٹی 42 ذرائع کے مطابق جہاں تمام سیاسی جماعتیں الیکشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہیں ہیں۔وہیں گلوکار جواد احمد کسی سے پیچھے نہیں رہے۔ گلوکار نے اپنی سیاسی جماعت جس کا نام برابری پارٹی ہے اس کے سربراہ ہونے کی حثیت سے نامذدگی فارم حاصل کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ گلوکار جواد احمد این اے 132 سے الیکشن لڑیں گے۔علاوہ ازیں جواد احمد نے یہ فارم اپنے بھائی کی وساطت سے حاصل کیا۔