نامور کامیڈین جاوید کوڈو کے کولہے کی ہڈی کاکامیاب آپریشن

7 Jun, 2018 | 11:59 AM

Read more!

(زین مدنی) نامور کامیڈین اداکار جاوید کوڈو کے کولہے کی ہڈی کا آپریشن کامیاب  ہوگیا، انہیں گھرکی ہسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں شفٹ کر دیا گیا۔

سٹی 42 کے مطابق 2 جون ہفتہ کے روز نامور کامیڈین اداکار جاوید کوڈو کی ٹریفک حادثے میں کولہے کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی۔ گھرکی ہستپال میں ڈاکٹرز نے ان کے کولہے کی ہڈی کا آپریشن کردیا ہے۔ آپریشن کے بعد انہیں آئی سی یو وارڈ میں شفٹ کردیا گیا۔

ڈاکٹرز کے مطابق جاوید کوڈو کا آپریشن کامیاب ہوا ہے اور بہت جلد صحت یاب ہوجائیں گے لیکن ابھی دو ماہ تک انہیں مکمل آرام کرنا پڑے گا۔

مزیدخبریں