لباس کا مذاق اڑانے پر طالب علم نے ٹیچر کو قتل کردیا

7 Jul, 2024 | 11:04 PM

ویب ڈیسک : بھارت کی ریاست آسام میں ایک طالب علم نے لباس کا مذاق اڑانے پر مشتعل ہوکر ٹیچر کو قتل کر ڈالا۔

 آسام کے ضلع سِواس نگر میں گیارہویں جماعت کا طالب علم سکول یونیفارم کے بجائے عام لباس میں آیا تھا۔ ٹیچر نے کلاس لیتے ہوئے اس طالب علم کی بھی کلاس لے لی۔لباس کا مذاق اڑائے جانے پر یہ طالب علم مشتعل ہوگیا اور اپنے بیگ سے بڑا چاقو نکال کر ٹیچر کے سر اور گردن میں گھونپ دیا۔ گہرا زخم لگنے پر ٹیچر کی حالت غیر ہوگئی۔ اُسے فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہاں ڈاکٹرز نے اُسے مردہ قرار دے دیا۔

 سینیر پولیس افسر نے بتایا کہ یہ واقعہ دن کے سوا تین بجے کا ہے۔ راجیش بروآ باجیواڑا نے ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ دیا تھا۔ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 

 کلاس روم میں موجود طلبہ نے بتایا کہ ملزم ہاف ٹائم میں گھر گیا تھا اور یونیفارم کے بجائے عام لباس میں واپس آیا تھا۔ وہ جیسے ہی کلاس روم میں داخل ہوا، کلاس ٹیچر نے، جو کیمسٹری پڑھاتے تھے، اُسے خاصی نرمی سے باہر نکل جانے کو کہا۔ جب وہ باہر نہیں گیا تو ٹیچر کو غصہ آ گیا اور وہ اُس پر برس پڑے۔ٹیچر نے جب اُس کے لباس پر طنز کیا تو ملزم نے بڑا چاقو نکال کر ان کے سر پر وار کیا۔ گہرا گھاؤ لگنے پر راجیش بروآ گرگئے اور ان کے سر اور گردن سے خون کا فوارہ پھوٹ پڑا۔

مزیدخبریں