دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے 2 بھائی ڈوب گئے

7 Jul, 2024 | 09:57 PM

راجہ وقار : دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے دو بھائی ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ 

ریسکیو حکام کے مطابق 17سالہ عثمان اور 18سالہ صائم کالادیو کے قریب نہا رہے تھے۔ دونوں بھائیوں کی لاشیں نکال کر ہسپتال منتقل کی گئیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دریا میں ڈوبنے کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران 7 افراد نہاتے ہوئے ڈوبے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے دریا میں نہانے پر دفعہ144 نافذ کی گئی ہے۔ 

مزیدخبریں