سٹار اتھلیٹ ارشد ندیم نے ڈائمنڈ لیگ میں چوتھی پوزیشن حاصل کرلی

7 Jul, 2024 | 09:53 PM

حافظ شہباز علی : سٹار اتھلیٹ ارشد ندیم نے ڈائمنڈ لیگ اتھلیٹکس میں چوتھی پوزیشن حاصل کرلی ۔ 

ارشد ندیم کی پہلی تھرو 74.11  میٹر ، دوسری تھرو 80.28 میٹر ، تیسری تھرو 82.71 میٹر  رہی۔ ارشد ندیم نے چوتھی تھرو 82.17 میٹر دور پھینکی۔ انہوں نے پانچویں تھرو 84.21 میٹر  دورپھینکی ۔ 

ڈائمنڈ لیگ میں ویبر جولین نے پہلی، پیٹرس  اینڈرس نے دوسری اور ویلڈچ جیکب نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

واضح رہے کہ ارشد ندیم نے ایک سال بعد کسی بین الاقوامی ایونٹ میں حصہ لیا ہے۔ 

مزیدخبریں