منڈی بہاؤالدین؛ 11 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

7 Jul, 2024 | 09:46 PM

ویب ڈیسک : منڈی بہاؤالدین  میں پولیس نے 11 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

منڈی بہاؤالدین میں تھانہ سول لائن کے علاقہ میں گھر ٹھہرے مہمان نے گیارہ سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے  ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق  ملزم متاثرہ بچی کا رشتہ دار ہے جو  پچھلے ایک ماہ سے ان کے گھر میں رہ رہا تھا،  ملزم نے  سوئی ہوئی بچی کو اس کے کمرے میں جا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ  ابتدائی طبی معائنے میں مبینہ زیادتی کے شواہد ملے ہیں جبکہ مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے ۔ 

مزیدخبریں