ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم، بالائی حصوں میں بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

7 Jul, 2024 | 08:46 PM

روزینہ علی : آج رات موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، تا ہم مشرقی اور جنوبی پنجاب، بالائی اور وسطی سندھ،شمال مشرقی اور جنوبی بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان اورکشمیرمیں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق تربت49، دالبندین43،لسبیلہ، نوکنڈی میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ  درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

پیر کے روز موسم کی صورتحال 

پیر کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ صبح یا رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے، جبکہ بعض مقاما ت پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے ۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں بالاکوٹ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد،بونیر ، مالاکنڈ، چترال، دیر،سوات ، شانگلہ ، بٹگرام، ہری پور، صوابی،مردان، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ، ہنگو،کرک، ٹانک، خیبر، مہمند،باجوڑ،کرم ، لکی مروت،وزیرستان، بنوں اورڈیرہ اسماعیل خان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے ، تاہم مری ،گلیات ،راولپنڈی ، جہلم، چکوال، اٹک، خوشاب، میانوالی، نارووال ،سیالکوٹ ،لاہور، فیصل آباد ، لیہ، بھکر،تونسہ ،ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال ، اوکاڑہ، خانیوال، بہاولنگر ،بہاولپور، راجن پور اور رحیم یار خان میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان  ہے۔ 

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔تاہم ژوب،بارکھان، شیرانی ، موسیٰ خیل ، کوہلو،سبی، ڈیرہ بگٹی، جھل مگسی ,نصیر آباد، لورالائی، خضدار، آواران،لسبیلہ اور گردونواح میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران چند مقاما ت پرموسلادھار بارش بھی متوقع۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورمرطوب رہنے کے علاوہ جیکب آباد، کشمور،سکھر، شکارپور، گھوٹکی،قمبر شہداد کوٹ، لاڑکانہ، دادو، جامشورو، عمرکوٹ، تھرپارکر ،میر پور خاص ،بدین ،سجاول ، ٹھٹھہ اور کراچی میں چند مقامات پر تیز ہواؤں ، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 

مزیدخبریں