رائیونڈ ؛ فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی، 2 ملازمین زخمی

7 Jul, 2024 | 07:45 PM

اسرار خان : رائیونڈ میں مانگا روڈبائی پاس کےقریب شمیم ڈائنگ فیکٹری میں بوائلر پھٹ گیا ۔ 

ریسکیو حکام کے مطابق بوائلر پھٹنے سے فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ حادثے کے نتیجے میں 2 فیکٹری ملازمین زخمی ہوگئے، جنہیں تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال رائیونڈ منتقل کردیا گیا۔ 

فائر آپریشن میں ریسکیو کی 10 ایمرجنسی گاڑیاں، 35 اہلکار حصہ لے رہے ہیں، ریسکیو اہلکار آگ بجھانے میں مصروف ہیں ۔ 

مزیدخبریں