کنڈیارو ؛ باپ نے 15 دن کی معصوم بچی کو زندہ دفن کردیا

7 Jul, 2024 | 07:41 PM

ویب ڈیسک : کنڈیارو  کے علاقے ٹھاروشاہ میں باپ نے 15 دن کی معصوم بچی کو زندہ دفن کردیا ۔ 

کنڈیارو  کے علاقے ٹھاروشاہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں باپ نے 15 دن کی معصوم بچی کو زندہ دفن کردیا۔ پولیس نےمعصوم بچی کو زندہ دفن کرنے والے والد کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم طیب عرف مچھر راجپر نے جرم کا اعتراف کرلیا، ملزم کا کہنا ہے کہ علاج کے پیسے نہ ہونے کے باعث معصوم بچی کو بوری میں بند کرکے دفن کردیا۔  بچی کو محلہ میں پڑوسیوں کو دیا مگر انہوں نے واپس کردی تھی۔  ملزم نے پولیس کے سامنے التجائیں کیں کہ مجھ سے غلطی ہوگئی مجھے معاف کردو ۔ 

 ٹھاروشاہ پولیس نے ملزم کو ہمراہ لیکر قبرستان میں قبر کی نشاندہی کروا لی۔ 

 ایس ایچ او ابرآہیم سومرو کا کہنا ہے کہ ملزم طیب عرف مچھر راجپر کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا ہے ۔ عدالتی حکم لینے کے بعد قبرکشائی کرواکر پوسٹمارٹم کروایا جائے گا۔ 

مزیدخبریں