ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوباڑو ؛ خسرے کے باعث 2 معصوم بچیاں دم توڑ گئی

 اوباڑو ؛ خسرے کے باعث 2 معصوم بچیاں دم توڑ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جہانگیر عالم : ضلع گھوٹکی کی تحصیل اوباڑو میں خسرے کے باعث 2 معصوم بچیاں دم توڑ گئی ۔ 

ہسپتال ذرائع کے مطابق غریب آباد محلے میں 9 سالہ بچی بیگی اور اڑھائی سالہ بچی نور فاطمہ خسرے کی وجہ سے جاں بحق ہو گئی ۔ ورثاء کا کہنا ہے کہ خسرے سے 2 بچیاں جاں بحق ہو گئی ہیں، 5 بچے مزید متاثر ہیں ۔ غریب لوگ ہیں پرائیوٹ علاج نہیں کروا سکتے سرکاری سطح پر علاج کروایا جائے۔ 

ہسپتال ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایک ماہ کے دوران مختلف علاقوں میں 7 بچے خسرے کی وباء کی وجہ سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔ محکمہ صحت نے خسرے کی وباء کی روک تھام کیلئے کوئی خاص اقدامات نہیں اٹھائے۔ خسرے سے جاں بحق بچوں کو سرکاری اسپتال نہیں لایا گیا، خسرے سے متاثرہ بچے  پرائیویٹ اسپتال میں داخل تھے۔

ایم ایس اوباڑو  ڈاکٹر ممتاز چنہ کا کہنا ہے کہ خسرے کی روک تھام کیلئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں،  خسرے سے بچاؤ کے لئے ٹیمیں تشکیل دے رکھی ہیں مختلف علاقوں میں ویکسین لگائی جا رہی ہیں ۔