عمران خان کا بھوک ہڑتال کا عندیہ، پی ٹی آئی صدر لاہور نے بڑا اعلان کردیا

7 Jul, 2024 | 05:58 PM

(عثمان خادم)بانی چئیرمین پی ٹی آئی کا بھوک ہڑتال کا عندیہ، پاکستان تحریک انصاف لاہور کی قیادت نے بھی بھوک ہڑتال کا اعلان کردیا، صدر پی ٹی آئی لاہور چوہدری اصغر گجر نے کہا ہے کہ لاہور کی قیادت بھی بھوک ہڑتال کرے گی۔

تفصیلات کےمطابق صدر پی ٹی آئی لاہور   چوہدری اصغر گجر نے کہا بانی چئیرمین پی ٹی آئی بھوک ہڑتال پر گئے تو ہم بھی تقلید کریں گے، لاہور کی قیادت اور کارکن بھی بھوک ہڑتال کریں گے، ظلم کے خلاف احتجاج جاری رہے گا۔

یاد رہے کہ گذشتہ دنوں پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے جیل میں ناروا سلوک پر بھوک ہڑتال پر جانے کا فیصلہ کیا تھا، بانی پی ٹی آئی پارٹی سے مشاورت کے بعد بھوک ہڑتال کی تاریخ دیں گے۔

بانی پی ٹی آئی نے کل پارٹی رہنماؤں کو بلایا تھا انہیں نہیں ملنے دیا گیا، بانی پی ٹی آئی جیل میں اور رہنما جیل کے باہر 3 گھنٹے انتظار کرتے رہے۔

پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ملاقات نہ ہونے پر پارٹی رہنماؤں کو ہدایات جاری کردِیں ساتھ ہی بانی پی ٹی آئی نے پارٹی راہنماؤں کو اندرونی اختلاف عوام میں لانے سے روک دیا۔

مزیدخبریں