کلیم اختر : محکمہ خوراک لاہور ڈویژن کے فلور ملنگ سیکشن کا عملہ ہٹا دیا گیا ۔
ترجمان محکمہ خوراک پنجاب کے مطابق سیکرٹری فوڈ معظم اقبال سپرا کی ہدایت پر فلور ملنگ سیکشن کے تمام عملے کو ہٹایا گیا ہے۔ عرصہ دراز سے تعینات افسران کو فی الفور دوسرے اضلاع میں تعینات کیا جائے ۔ ڈسٹرکٹ لاہور آفس سے 2 سپریٹنڈنٹس کا تبادلہ وہاڑی اور لودھراں کردیا گیا۔ لاہور ٹو کے افسران کا تبادلہ چکوال اور ڈی جی خان کیا گیا۔
سیکرٹری فوڈ معظم اقبال سپرا کا کہنا ہے کہ متحرک اور ایماندار افسران کی فلور ملنگ سیکشن میں تقرری کی جائے ، محکمانہ امور کی انجام دہی میں سستی اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔