ہئیر ؛ مبینہ پولیس مقابلےمیں ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا فرار

7 Jul, 2024 | 05:11 PM

اسرار خان : ہئیر کے علاقہ بیدیاں روڈ پر مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو کی شناخت نثار کے نام سے ہوئی، جو بیدیاں گاؤں کا رہائشی تھا۔ مزکورہ ڈاکو نے ساتھی کے ہمراہ کاہنہ کے علاقہ لکھوکی سٹاپ کے قریب ایک فیکٹری میں واردات کی۔ واردات کی اطلاع ملنے پر چوکی انچارج لکھوکی اسرار اقبال نے ٹیم کے ہمراہ تعاقب کیا تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی، تاہم پولیس کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں ڈاکو نثار ہلاک ہو گیا، جبکہ اس کا دوسرا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے ہلاک ڈاکو کی لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی، تاہم فرار ہونے والے ڈاکو کی تلاش کیلئے علاقہ کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے ۔ 

مزیدخبریں