واہنڈو ڈگری کالج کی طالبات کی ویڈیو بنانے کا معاملہ ، فحش ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار

7 Jul, 2024 | 04:34 PM

سٹی42: پولیس نے فرض شناسی کی مثال قائم کردی ، پولیس نے طالبات کی فحش ویڈیو بنانے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔
واہنڈو ڈگری کالج کی طالبات کی ویڈیو بنانے کا معاملہ, پولیس نے طالبات کی فحش ویڈیو بنانے والے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ۔وین ڈرائیور ملزم رانا شہباز کو  گرفتار کر کے سی آئی اے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
ملزم ڈگری کالج کی طالبات کو جال میں پھنسا کر فحش ویڈیو بناتا تھا اور ساتھ ہی ملزم ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں دے کر طالبات کو بلیک میل بھی کرتا تھا۔ 
پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم کو کیفر کردار تک پہنچا کر رہیں گے۔

مزیدخبریں