ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شکارپور؛ ڈاکوؤں کے دو گروپوں میں تصادم، 3 بدنام زمانہ ڈاکو ہلاک

شکارپور؛ ڈاکوؤں کے دو گروپوں میں تصادم، 3 بدنام زمانہ ڈاکو ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عبدالجبار ابڑو : شکارپور کی تحصیل گڑھی یاسین میں ڈاکوؤں کے دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 3 بدنام زمانہ ڈاکو ہلاک ہوگئے ۔ 

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعی گولو دڑو تھانے کی حدود جنت کنال کے قریب پیش آیا، جہاں ڈاکوؤں کے دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 3 ڈاکوؤں ہلاک ہوگئے، ڈاکوؤں کی شناخت نثار جکرانی، ریاض جعفری ، جتوئی کے نام سے ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں فائرنگ جاری لاشیں جائے وقوع پر موجود ہیں، دونوں گروپوں میں جدید اسلحہ سے فائرنگ کے سبب پولیس کو جاعہ وقوع پر پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں بدنام زمانہ ڈاکوؤں کے مارے جانے کی اطلاع ہے ۔