سٹی42: لاہور میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں بدستور جاری ہیں، ہربنس پورہ کے علاقہ میں چور شہری زکریا ظہور کی موٹر سائیکل چوری کر کے فرار ہوگیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق واردات 4 جولائی کی صبح ساڑھے 11 بجے کے قریب کینال بینک میں ہوئی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔
سی سی ٹی وی میں گھر کے باہر گلی میں کھڑی موٹر سائیکل دکھائی دیتی ہے ، اسی دوران شلوار قمیض میں ملبوس چور اطراف کا جائزہ لینے کے بعد موٹر سائیکل کے قریب پہنچ جاتا ہے اور پھر چند سیکنڈ میں موٹر سائیکل کا سائیڈ لاک توڑ دیتا ہے ۔ اس کے بعد چور ڈیڑھ منٹ کی واردات کے دوران موٹر سائیکل لے کر فرار ہو جاتا ہے ۔
ہربنس پورہ پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کی مدد سے واردات میں ملوث ملزم کی تلاش کی جا رہی ہے ۔