ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں سکیورٹی ہائی الرٹ ،ڈی آ ئی جی آپریشنز کا اہم بیان آگیا

لاہور میں سکیورٹی ہائی الرٹ ،ڈی آ ئی جی آپریشنز کا اہم بیان آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: محرم الحرام کا آغاز  ہونے سے پہلے ہی شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ، ڈی آ ئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران نے محرم الحرام کے آغاز پر جوانوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے دوران دفعہ 144 کے نفاز پر عمل درآمد یقینی بنایا جا ئے گا۔ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش، نفرت آمیز مواد کی تشہیر، اشتعال انگیزی کی خلاف ورزی پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی، داخلی وخارجی ناکوں، بس ٹرمینلز اور ریلوے اسٹیشنز پر سخت چیکنگ عمل میں لائی جائے گی۔ لاہور شہر میں محرم الحرام کی مناسبت سے سرچ آپریشنز جاری ہیں، صوبائی دارلحکومت میں مجموعی طور پر 5235 مجالس اور650 عزاداری جلوس منعقد ہوں گے ، محرم الحرام کے پہلے عشرے تک 08 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی سرا نجام دیں گے۔
محمد فیصل کامران کا مزید کہنا تھا کہ سپر وائزری و فیلڈ افسران مجالس و جلوسوں کے سکیورٹی پلان پر من و عن عمل درآمد کروائیں، طے شدہ روٹس اور مقامات کے علاوہ کسی بھی جگہ جلوس، مجالس کی اجازت نہیں ہوگی۔ مجالس اور جلوس میں شامل ہونے والے افراد کو چیکنگ کے بعد اندر داخل ہونے دیا جائے گا، مجالس و جلوسوں کے دوران گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کی پارکنگ فاصلے پر کروائی جائے گی۔ مذہنی منافرت پر مبنی لٹریچر، متنازعہ تقاریر اور وال چاکنگ کی خلاف ورزی پر بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی ، جلوس و مجالس کے اختتام تک تمام افسران وجوان اپنے پوائنٹس پر موجود رہیں گے۔ لاہور پولیس کے ہمراہ اسکاؤٹس اور ولنٹیئرز بھی سکیورٹی فرائض سرانجام دیں گے۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ صوبائی دارلحکومت میں انتہائی حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔ علمائے کرام، امن کمیٹیوں اور مجالس و جلوس کے منتظمین کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہا جائے گا۔

دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز نے ڈولفن سمیت تمام پٹرولنگ ٹیموں کو موثرگشت یقینی بنانے کا حکم جاری کردیا۔