اداکارہ ہانیہ عامر کی ایسی تصاویرکہ صارفین کا پارہ ہائی ہوگیا

7 Jul, 2024 | 03:45 PM

(ویب ڈیسک)پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامرسوشل میڈیا پرمتحرک رہتی ہیں، ان کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد14.3ملین ہیں، مگر ان کی نئی پوسٹ نے سوشل میڈیا صارفین کو شیخ پا کردیا۔

تفصیلات کےمطابق اداکارہ ہانیہ عامر نے کئی سپرہٹ ڈرامے اور فلمیں کیں جن کو آڈینس نےخوب پسند کیا اور ان کے چاہنے والے نہ صرف پاکستان میں موجود ہیں بلکہ بیرون ممالک میں بھی اُن کے مداح موجود ہیں، آج کل اداکارہ نئے پراجیکٹ میں مصروف ہیں، سوشل میڈیا پر ان کی نئی تصاویر وائرل ہوئیں جن کو دیکھ کر صارفین خاموش نہ رہ سکے، ہانیہ نے اپنی ان تصاویر کو اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاونٹ پر بھی شیئر کیا۔ جبکہ’allpakdramapageofficial ‘ پیج نے تصاویر اپ لوڈ کرتے لکھا ’ ہانیہ عامر نے اپنے تازہ ترین پروموشنل ’کبھی میں کبھی تم‘ کے شوٹ کے لئے سیاہ لباس پہن لیا۔

ان تصاویر کے سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین غصے میں آگئے اور کمنٹس سیکشن میں نامناسب کمنٹ کرنے لگے، کیونکہ مغربی طرز کے اس ڈریس میں اداکارہ سوشل میڈیا صارفین کو بالکل بھی اچھی نہیں لگی۔

مزیدخبریں