سٹی42:لاہور کے علاقہ سبزہ زار میں بھائی نے لڑکے سے دوستی کرنے سے روکا تو بہن نے اپنے ہاتھ کی کلائی کاٹ لی۔
سبزہ زار پولیس کے مطابق 16 سالہ لڑکی نے بھائی سے جھگڑ کر خودکشی کرنے کی کوشش کی ہے ، جس کے بعد لڑکی کو تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق 16 سالہ سویرا نے گھریلو جھگڑے پر کلائی کاٹ کر زندگی ختم کرنے کی کوشش کی، سویرا کا بھائی اسے محلے کے لڑکے سے دوستی سے منع کرتا تھا ،جس پر آج دوبارہ بہن بھائی میں لڑائی ہوئی اور اسی دوران لڑکی نے تیز دھار چھری سے اپنی نس کاٹ لی۔