وزیر اعلیٰ پنجاب نے بارشوں کےپیش نظرانتظامیہ کو ہائی الرٹ کردیا

7 Jul, 2024 | 03:18 PM

سٹی42: پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نےصوبہ بھر میں ممکنہ بارشوں کےپیش نظرانتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔

وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے اربن فلڈنگ کے پیش نظر حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کی ہدایات جاری کردیں اور رودکوہیوں کے خطرے کے پیش نظر ڈی جی خان ایڈ منسٹریشن کو ضرور ی اقدامات کا حکم بھی دے دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نے نکاسی آب کے لیے کمشنرز ، ڈپٹی کمشنرز اور واسا زکو متحرک رہنے کا حکم دے دیا ہے۔
اس حوالے سے مریم نواز کا کہنا ہے کہ لاہور میں بارش کے پانی کے بروقت اخراج کے لئے کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ بارشوں کے پانی کے نکاس تک متعلقہ افسران کو فیلڈ میں موجود رہیں، انتظامیہ اور واسا متحرک رہیں، نکاسی آب کے لیے وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

وزیرِ اعلیٰ کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی کہ کسی بھی سڑک پر بارش کا پانی زیادہ دیر تک کھڑا نہیں ہونا چاہیے۔ 
 

مزیدخبریں