سٹی42: لاہور کے علاقہ ڈیفنس میں 13 سالہ گھریلو ملازمہ کو مالکان نے چوری کے الزام میں شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ، ملزمان کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔
گھریلو ملازمہ پر تشدد کے کیسز میں دن با دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔اسی طرح ایک کیس لاہور کے علاقے ڈیفنس میں رپورٹ ہوا ہے جس میں مالکان کی جانب سے 13 سالہ گھریلو ملازمہ پر چوری کے الزام لگاتے ہوئے اس کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ 13 سالہ گھریلو ملازمہ تحریم کو حسام اور اسکی بیوی کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
تحریم کی والدہ کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔
درج ایف آئی آر کے مطابق ملزمان چوری کے شبہ پر 13 سالہ تحریم کو برہنہ کر کے تشدد کرتے رہے، ملزمان کے تشدد سے گھریلو ملازمہ تحریم کے ہاتھ اور ناک کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔
پولیس نے گھریلو ملازمہ کو طبی معائنے کے بعد والدہ کے حوالے کر دیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان گھر کو تالے لگا کر فرار ہوگئے ہیں لیکن ان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔