سٹی42: محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے رکن صوبائی اسمبلی ملک شہباز کھوکھر کی زیرصدارت اجلاس ، شہبازکھوکھر نے محرم الحرام میں بہترین انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔
رکن صوبائی اسمبلی ملک شہبازعلی کھوکھر کے زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں محرم الحرام میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین امن کمیٹی شاہد سندھو، ایس ایچ او تھانہ ستو کتلہ افتخار بھٹی نے اجلاس میں شرکت کی اور بریفنگ بھی دیں۔ اجلاس میں عثمان مجید ، ملک لالی، حمزہ سندھو سمیت دیگر نے شرکت کی۔
ملک شہباز کھوکھر نے حلقہ کی امام بارگاہوں کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ بھی لیا، اس موقع پر ملک شہباز کھوکھر نے پولیس کو بہترین سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت جاری کیں۔ملک شہباز کھوکھر نے کہا ہماری اولین ترجیح ہے کہ محرم الحرام میں بہترین انتظامات کریں تاکہ کسی کو بھی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔