عرفان پٹھان کی دھلائی، بھارتی کرکٹرکا سافٹ ویئر ’اپ ڈیٹ‘ ہوگیا

7 Jul, 2024 | 02:07 PM

(ویب ڈیسک)ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے 8 ویں میچ میں کامران اکمل اور شرجیل خان کی دھواں دھار اننگز کی بدولت پاکستان چیمپئنز نے بھارت چیمپئنز کو باآسانی 68 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی۔

تفصیلات کےمطابق اس میچ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے باولر عرفان پٹھان جو کہ موجود قومی ٹیم کی شکست پر اپنے ڈانس کی ویڈیو شیئر کرتے رہتے ہیں ان کی ٹھیک ٹھاک دھلائی ہوئی، پاکستان چیمپئنز کے سٹار بلے باز کامران اکمل اور شرجیل خان نے مل کر یہ کارنامہ سرانجام دیا اور عرفان پٹھان کو دن میں تارے دکھا دیے، کامران اکمل نے پہلی تین گیندوں پر 3 چوکے جڑے اور چوتھی گیند پر چھکا لگا اور پھر سنگل کیا، اوور کی آخری بال پر شرجیل خان نے ایک اور چھکا مار دیا جس پر عرفان پٹھان منہ تکتے رہے۔

سوشل میڈیا صارفین بھی بھارتی کرکٹرعرفان پٹھان کی خوب کلاس لے رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ عرفان پٹھان کا سوفٹ ویئر اپ ڈیٹ ہوگیا ہے، بھارتی باولر کی ہونے والی دھلائی کی متعدد ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہیں۔

مزیدخبریں