ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہدرہ ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2ڈاکو گرفتار

لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے میں 4رکنی گینگ کے 2ڈاکو گرفتار کرلیے گئے۔
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری)  لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے میں 4رکنی گینگ کے 2ڈاکو گرفتار کرلیے گئے۔

پولیس کے  مطابق  چار ڈاکو گن پوائنٹ پر شہریوں سے وارداتیں کر رہے تھے ، ڈولفن ٹیم  کے موقع پر پہنچنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔ ڈاکوؤں کی فرار ہونے  کی کوشش کرنے پر ڈولفن ٹیم نے تعاقب کر کے 2کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ڈولفن کا کہنا ہے کہ ڈاکو واردات کے بعد موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ تبدیل کرلیتے تھے، آخری بار ملزمان نے گزشتہ شب موٹر سائیکل مزنگ چونگی سے گن پوائنٹ پر چھینی تھی۔ ڈاکوؤں سے 2پستول،3 موبائل،نقدی ،درجنو ں جعلی نمبر پلیٹس،موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہیں۔
ملزمان ریحان اور امیر کو مزید تفتیش کیلئے تھانہ شاہدرہ ٹاؤن کے حوالے کردیا گیا ہے۔