(ویب ڈیسک)برطانوی عام انتخابات میں بائیس سالہ کم عمر ترین رکن پارلیمنٹ منتخب ہوگئے۔
میڈیا ذرائع کےمطابق سیم کارلنگ کم لیبرپارٹی کے عمر ترین رکن پارلیمنٹ ہیں، سیم کارلنگ 2002 میں پیدا ہوئے، کیمبرج یونیورسٹی سے گریجویشن کی، سیم کارلنگ نے کنزرویٹوپارٹی کے شیلیش وارا کو انتالیس ووٹوں سے شکست دی۔
سیم کارلنگ نے اپنی جیت کو سیاسی زلزلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے مزید نوجوان سیاست میں شامل ہوں گے، بی بی سی کے مطابق کم عمر ترین رکن پارلیمنٹ کو بے بی آف دی ہاؤس کہا جاتا ہے۔
سیم کارلنگ سے پہلے کیئر ماتھر کم عمر ترین لیبر ایم پی تھے، لندن کے حالیہ عام انتخابات میں ٹرن آؤٹ بیس سال میں کم ترین رہا۔