(شاہد سپرا) لیسکو میں صارفین کے لئے تھری فیز کے ایل ٹی میٹرز کا بحران شدت اختیار کر گیا،شعبہ میٹریل مینجمنٹ کی ناکامی کی وجہ سے تھری فیز کے بعد ایل ٹی میٹرز بھی آؤٹ سورس کر دیئے گئے۔
تفصیلات کےمطابق کمپنی کے شعبہ میٹریل مینجمنٹ کی غفلت سے بروقت میٹرز کی خریداری نہیں ہو سکی،خریداری نہ ہونے کی وجہ سے صارفین کو مارکیٹ سے میٹرز خریدنے کی اجازت دیدی گئی،کمپنی نے صارفین کو مارکیٹ سے میٹرز خریداری کرنے کے لئے این او سی جاری کرنے کا نوٹی فکیشن کر دیا۔
بڑے کمرشل اور صنعتی صارفین کو اے ایم آر میٹرز مارکیٹ سے خریدنے کی اجازت دی گئی، سولر سسٹم پر منتقل ہونے والے کنکشنز پر اے ایم آر ٹی او یو میٹرز نصب ہوں گے،نوٹیفکیشن کے مطابق سٹاک پر قابو پانے کے لئے این او سی دیا جائے۔