ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پھل اور سبزیاں پہنچ سے دور، قیمتیں جانیئے

  اوپن مارکیٹ میں سبزیاں اورپھل زائدنرخوں میں فروخت کاسلسلہ جاری ہے، دکاندار  بدستور من مانی قیمت پر سبزیاں اور پھل فروخت کر رہے ہیں۔
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ّ(افشاں رضوان)  اوپن مارکیٹ میں سبزیاں اورپھل زائدنرخوں میں فروخت کاسلسلہ جاری ہے، دکاندار  بدستور من مانی قیمت پر سبزیاں اور پھل فروخت کر رہے ہیں۔

 شہری سبزی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پریشان ہیں ۔شہریوں نے  پرائس کنٹرول کمیٹیوں سے  سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد کروانے کا مطالبہ کردیا۔

ٹماٹر سرکاری قیمت 180 جبکہ مارکیٹ میں 250روپے کلو تک پہنچ گیا ہے۔ آلو سرکاری قیمت 80 جبکہ اوپن مارکیٹ میں 110روپے کلو ، پیاز  کی سرکاری قیمت 100جبکہ  بازار میں 130 روپے کلو میں فروخت، ادرک سرکاری قیمت 610 جبکہ بازار میں 640 روپے کلو ، لہسن سرکاری قیمت 285 جبکہ بازار میں 310 روپے کلو ، لیموں سرکاری قیمت 325 جبکہ بازار میں 450 روپے کلو ، ٹینڈے سرکاری قیمت 180جبکہ بازار میں 230 روپے کلو ، بھنڈی سرکاری قیمت 130 جبکہ بازار میں 170 روپے کلو ، اروی سرکاری قیمت 120 جبکہ بازار میں 150 روپے کلو ، میتھی سرکاری قیمت 130 جبکہ بازار میں 160 روپے کلو ، شملہ مرچ سرکاری قیمت 75  جبکہ بازار میں 90 روپے کلو میں فروخت اور  کھیرا سرکاری قیمت 60 جبکہ بازار میں 90 روپے کلو  میں فروخت کی جارہی ہے۔

دوسری جانب سندھڑی آم سرکاری قیمت 170 جبکہ بازار میں 250 روپے کلو، دوسہری آم سرکاری قیمت 155 جبکہ بازار میں 200 روپے کلو ، چونسہ آم سرکاری قیمت 170 جبکہ  بازار میں 220 روپے کلو ، فالسہ سرکاری قیمت 360 جبکہ بازار میں 450 روپے کلو ،  تربوز سرکاری قیمت 48 جبکہ بازار میں 70 روپے کلو ، آڑو سرکاری قیمت 220 جبکہ بازار میں 300 روپے کلو میں فروخت، سیب سرکاری قیمت 330 جبکہ بازار میں 380 روپے کلو ، کیلا سرکاری قیمت 140 جبکہ بازار میں 190 روپے درجن اور  خوبانی سرکاری قیمت 165 جبکہ بازار میں 250 روپے کلو  میں فروخت کی جارہی ہے۔