تیزہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

7 Jul, 2024 | 09:34 AM

(فاطمہ عارف)  لاہور سمیت پنجاب کے  بیشتر علاقوں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

شہر  لاہور کا  موسم مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کیساتھ ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر  کا موجودہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ   کیا گیا ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33ڈگری تک جانے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 93 فیصد ریکارڈ  کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا سلسلہ آئندہ 48گھنٹوں تک وقفے وقفے سے جاری رہے گی جبکہ آئندہ ہفتے بارشوں کا نیا سپیل شہر میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ عالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہور 5ویں نمبر پر  آ گیا ہے جبکہ فضائی آلودگی میں نمایاں کمی سے ائیر کوالٹی انڈکس کی شرح  110 ریکارڈ کی گئی ہے۔ جوہر ٹاؤن 118،ٹھوکر نیاز بیگ میں آلودگی کی شرح 127ریکارڈ ، سید مراتب علی روڈ 107،سی ای آر ایف میں آلودگی کی شرح 163ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مشرقی، جنوبی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔ 

ماہرین کے مطابق  سب سے زیادہ بارش گوجرانوالہ میں (شیرانوالہ باغ 112، لیاقت باغ 106، پیپلز کالونی 101، ماڈل ٹاؤن 99، سٹی 6)، فیصل آباد (ڈوگر بستی 98، مدینہ ٹاؤن 97، گلستان کالونی 96، علامہ اقبال کالونی، جی ایم اے واٹر ورکس 92، سٹی 31 )، جھنگ میں 79 ملی میٹر بارش ہوئی۔ لاہور میں (تاج پورہ ایس ڈی او آفس 57، مغل پورہ 56، لکشمی چوک 49، فرخ آباد، اقبال ٹاؤن 46، پانی والا تالاب، گلشن راوی 44، اپر مال، چوک ناخدا 43، نشتر ٹاؤن، سمن آباد 37 آفس واسا 30، قرطبہ چوک 28، ایئرپورٹ 23، سٹی 20، جیل روڈ 18، جوہر ٹاؤن 17)، جہلم میں 54 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔سیالکوٹ (ایئرپورٹ 43، سٹی 41)، شیخوپورہ 42، راولپنڈی (شمس آباد 38، چکلالہ، کچہری 34)، قصور 38، سرگودھا 36، اسلام آباد (سید پور 34، بوکرا 29، زیرو پوائنٹ 28، ایئرپورٹ 27، گولڑہ 14)، منگلا31، مری 26، گجرات 23،جوہر آباد 20، حافظ آباد 19، منڈی بہاؤالدین 16، نارووال میں 15 ملی میٹر بارش ہوئی۔اٹک 10، چکوال 4، ڈی جی خان، ملتان ایئرپورٹ 3، کوٹلی 9، مظفر آباد (سٹی 7، ایئرپورٹ 6)، راولاکوٹ 3، گڑھی دوپٹہ 2، سیدو شریف 11، تخت بائی 6، بالاکوٹ ، مالم جبہ 5، دیر(بالائی 3، زیریں 2)، ژوب 12 اور بارکھان میں ایک ملی میٹر بارش ر یکارڈ کی گئی۔ ہفتہ کو ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق تربت، دالبندین میں درجہ حرارت 45، جیکب آباد، سبی اور دادو میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزیدخبریں