ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارش کا پانی سڑکوں سےہٹانے کے وعدے نقش بر آب نکلے، مدینہ کالونی اکیڈمی روڈ بدستور زیرِ آب

Rain Water, Madina Colony academy road, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ: برسات کے آغاز میں شہر میں وقفے وقفے سے ابر رحمت برسنے سے موسم  کی حدت تو ختم ہو گئی لیکن ہمیشہ کی طرح بارش کا پانی نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔
مدینہ کالونی اکیڈمی روڈ پر بھی بارش کا پانی جمع ہے۔ بارش کا پانی جمع ہونے سے شہریوں کا  کپڑے خراب کئے بغیر سڑک سے گزرنا محال ہو گیا۔  سڑکوں پر پانی زیادہ ہونے کے باعث یہاں سے گزرنے والی موٹر سائیکلیں بند ہو جاتی ہیں۔


دکانوں کے آگے پانی جمع ہونے سے کاروباری سرگرمیاں معطل ہو کر رہ گئی ہیں۔ جب بھی بارش ہوتی ہے تو یہ علاقہ پانی میں ڈوب جاتا ہے۔ آج بھی بارش کے بعد چاروں طرف پانی ہے لیکن انتظامیہ کے لوگ  سڑکوں پر جمع پانی نکالنے کے لئے نہیں پہنچے۔

علاقہ کے مکینوں کی متعلقہ حکام سے التجا ہے  کہ خدارا بارش کے  پانی کی جلد نکاسی کو یقینی بنائیں۔